Posted in Pakistan

ملالہ کیلئے نوبل امن انعام اور سوشل میڈیا

ملالہ کیلئے نوبل امن انعام اور سوشل میڈیا

  Posted On Friday, December 12, 2014   …..جویریہ صدیق…….
پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسفزئی کو اوسلو میں امن کے نوبل انعام سے نواز اگیا۔ملالہ اب تک کی نوبل انعام کی تاریخ میں سب سے کم عمر ترین شخصیت ہیں ، جسے اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ملالہ نے امن کا نوبل انعام بھارت کے کیلاش ستیارتھی کے ساتھ مشترکہ طور پر وصول کیا۔پاکستان کی بیٹی باوقار لباس میں ملبوس اسٹیج پر آئی اور اعتماد کے ساتھ اپنا ایوارڈ وصول کیا۔جس وقت ملالہ کی آپ بیتی سنائی جارہی تھی ،اس وقت ملالہ کی آنکھیں پرنم تھیں۔نوبل انعام کی تقریب میں پاکستانی ثقافت کا رنگ نمایا ں تھا راحت فتح علی خان نے صوفیانہ کلام اللہ ہو پیش کرکے سماں باندھ دیا۔پشتو گلوکارسردار علی ٹکر نے بی بی شیرینی گا کر حاضرین کو مسحور کردیا۔ملالہ جس کی وقت تقریر کے لیے اسٹیج پر آئیں تو یہ ایک تاریخی لمحہ تھا کہ پاکستان کی سترہ سالہ لڑکی تعلیم سے اپنی محبت کی بنا پر نوبل انعام کی حقدار ٹھہری۔ملالہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کے والد کا شکریہ جنہوں نے ان کے پر نہیں کاٹے بلکے انہیں اڑنے کی آزادی دی۔ملالہ نے کہا میری خواہش ہے دنیا میں ہر بچہ تعلیم حاصل کرے انہوں نے کہا کہ ایسا کیوں ہے کہ بندوقیں بانٹنا آسان ہے اور کتابیں بانٹنا مشکل،ٹینک بنانا آسان ہے اور اسکول بنانا مشکل۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو بچوں کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی اور ہر بچے کو تعلیم ملنا اسکا بنیادی حق ہے۔ملالہ نے مزید کہا کہ وہ ہر بچی کی آواز ہیں ان چھ کروڑساتھ لاکھ لڑکیوں کی جو تعلیم نا حاصل کرسکی ۔ملالہ کا بولا ایک ایک لفظ عالمی دنیا سمیت پاکستانیوں نے پوری توجہ سے سنا اور سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی ٹرینڈ بن گیا جو چوبیس گھنٹے تک ٹویٹرپر سب سے اوپررہا۔
سینیٹر سعید غنی نے ٹویٹ کیا ملالہ تم ہمارے لیے باعث فخر ہو اور ان سب کے لیے مثال ہو جو دہشتگردی کے خلاف نہیں بولتے ۔بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا آج ایک حیرت انگیز دن ہے جنوبی ایشاء کو مشترکہ امن کا نوبل انعام مل رہا ہے ہمیں ملالہ اور کیلاش ستیارتھی پر فخر ہے۔سیاستدان فرح ناز اصفہانی نے ٹویٹ کیا ہمیں ملالہ یوسف زئی پر فخر ہے اور اللہ ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے ۔اے این پی کی بشریٰ گوہر نے ٹویٹ کیا ملالہ کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے نام سے یونیورسٹی کی قرارداد کا خیبر پختون خواہ اسمبلی میں مسترد ہونا پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے لیکن یہ قرارداد خیبرپختون خواہ کے عوام نے پہلے ہی پاس کردی ہے۔مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والی ایم پی اے حنا بٹ نے ٹویٹ کیا ملالہ کے ساتھ ساتھ ان تمام خواتین کو مبارک جو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کررہی ہیں۔
عالمی شخصیات اور عالمی اداروں کے آفیشل اکاونٹس سے بھی ٹویٹر پر ملالہ کو مبارک باد دی۔بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا میں نو عمر ملالہ کو امن کا نوبل انعام ملنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔سیو دی چلڈرن نے ٹویٹ کیا کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ہم ملالہ کو مبارک باد دیتے ہیں کہ وہ نوبل امن انعام کی حقدار ٹھہریں۔اقوام متحدہ کے ادارے آیی ایل او نے ٹویٹ کیا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالہ سے ملالہ کی جہدوجہد قابل تعریف ہے ہم ملالہ کو امن کا نوبل انعام ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔یو این ڈی پی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹرمارک اینڈرے فرینش نے ٹویٹ کیا اسلام آباد میں نوبل انعام کی تقریب میں ملالہ اور کیلاش کوبراہ راست دیکھ رہا ہوں ۔پاکستان زندہ باد یہ دونوں امن کے سفیر ہیں ۔نوبل انعام کے آفیشل اکائونٹ سے ملالہ کی تقریر سے اقتباس ٹویٹ ہوئے جس میں ایک ٹویٹ یوں تھا کہ میں وہ کم عمر ترین واحد نوبل انعام حاصل والی ہوں جواپنے چھوٹے بھائیوں سے لڑتی ہے۔امریکی سینیٹرمارک کرک نے ٹویٹ کیا انسانی حقوق کا عالمی دن بلکل موزوں ہے جس دن ملالہ یوسفزئی کو امن کا نوبل انعام ملا۔ملالہ نے ان تمام لوگوں کی آواز بنی ہیں جو دہشت گردی کی وجہ سے اذیت کا شکار ہوئے۔
پاکستانی صحافی بھی اس موقعے پر مسرت کا اظہار کرتے رہے ۔ سینئر اینکر حامد میر نے ٹویٹ کیا ملالہ تمہیں بہت مبارک ہو اس کم عمری میں تمہیں امن کا نوبل انعام ملنا پورے پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔سینئراینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے ٹویٹ کیا مجھے آج اپنے خاتون ہونے پر فخر ہورہاہے پاکستان میں محترمہ بے نظیربھٹو،عاصمہ جہانگیر اور اب ملالہ جیسی عظیم خواتین نے جنم لیا۔ سینئرصحافی کامران شفیع نے ٹویٹ کیا کہ آج راحت فتح علی نے نوبل انعام کی تقریب میں اللہ ہو کلام پیش کیا آج پاکستان کے لیے منفرد دن ہے۔سینئرصحافی عباس ناصر نے ٹویٹ کیا کہ کیا قابل فخر لمحہ ہے ملالہ یہ ہوئی بات۔صحافی نذرانہ یوسفزیی نے ٹویٹ کیا ملالہ تم نے بہترین تقریر کی تمہارا بہت شکریہ تم نے ہماری لڑکیوں کو اڑنا سکھا دیا۔صحافی نازیہ میمن نے ٹویٹ کیا کہ ملالہ آج امن کا نوبل انعام ملنے کی خوشی منا رہی ہے اور طالبان کے لیے یہ دن یوم سوگ ہے۔نیوزاینکر رابعہ انعم نے ٹویٹ کیا کہ ملالہ سے جلنے والوں کے لیے یہ ایک مشکل دن ہے۔صحافی عبد الحئی کاکڑ نے ٹویٹ کیا کہ جوگولی طالبان نے ملالہ پر چلائی تھی اس کا شکار خود طالبان ہوگئے۔صحافی رضا رومی نے ٹویٹ کیا ٰ کل بھی وہ ڈرتے تھے نہتی لڑکیوں سے آج بھی نالاں ہیں مذہب کے بیوپاری۔صحافی امبر رحیم شمسی نے ٹویٹ کی کہ ملالہ تمیں بہت مبارک ہو پورے پاکستان کو تم پر فخر ہے۔
مختلف طقبہ ہایے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملالہ کے ایوارڈ پر مسرت کا اظہار کچھ یوں کیا۔سدرہ عمران نے ٹویٹ کیا کہ یہ بہت مشکل ہے کہ مردوں کےمعاشرے میں کوئی خاتون اپنی جگہ بناسکے ملالہ تم ان میں ایک ہو تمہارے لیے بہت سا احترام ۔ایما یوسف جمال نے ٹویٹ کیا کہ ملالہ تمہیں اس مقام پر دیکھ کر میرا دل آج بہت خوش ہے مجھے تم پر ناز ہے۔ریاض علی طوری نے ٹویٹ کیا ملالہ تم پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہو۔ہادیہ رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملالہ تمہیں بہت مبارک ہو تم نے آج پاکستانی خواتین کے سر فخر سے بلند کردیے ہیں۔حیدر علی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملالہ سے جلنے والوں اب تمہیں آرام ہے؟؟ڈاکٹر فیصل نے ٹویٹ کیا ملالہ کو نوبل انعام برائے امن ملتا دیکھ کر میں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ماہر تعلیم خادم حسین نے ایک نظم ملالہ کے نام کی جس کے آخری اشعار کچھ یوں تھے۔
دھرتی اب آزاد ہوئی
آنے والی نسلوں کی
روشنی کا مینار اٹھا
ننھی منی بچی نے
دیس کے دکھ سب دھو ڈالے
ننھی ایک ملالہ نے
ایک جہاں آباد کیا
Javeria Siddique writes for Daily Jang
Contact at https://twitter.com/#!/javerias
– See more at: http://blog.jang.com.pk/blog_details.asp?id=10440#sthash.6l1bB6Y8.dpuf

Author:

Journalist writes for Turkish Radio & Television Corporation . Photographer specialized in street and landscape photography Twitter @javerias fb: : https://www.facebook.com/OfficialJaverias

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s