Posted in Pakistan

پاک بھارت ٹاکرا اور سوشل میڈیا

  Posted On Wednesday, February 18, 2015   …..جویریہ صدیق……
ورلڈ کپ کرکٹ میں بھارت نےپاکستان کو چھٹی بار شکست دے دی ۔ شکست کے بعد پاکستانی عوام بہت بددل نظر آئے اور فیس بک اور ٹویٹر پر اپنی آراء کا برملا اظہار کرتے رہے۔دو دن یہ ٹرینڈ ٹوئٹر پر سب سے اوپر رہا اور سولہ لاکھ سے زائد ٹوٹیس اس میچ کے حوالے سے کیے گیے۔اس میچ کا انتظار عوام کو شدت سے تھا اور خاص تیاری کے ساتھ یہ میچ دیکھا گیا۔سڑکیں بازار خالی تھے اور تمام شایقین اتوار کا دن ہونے کے باوجود صبح اٹھ کر میچ دیکھنے میں مصروف رہے۔جشن کی تیاری بھی کر رکھی تھی لیکن قومی کرکٹ ٹیم نے شایقین کو مایوس کیا۔میچ ہارنے کے بعد کوئی اتوار کی نیند کی قربانی کا ذکر کرتا رہا تو کوئی پٹاخوں کے پیسے ضائع ہونے کا افسوس ۔کچھ شائقین کرکٹ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے کا نعرہ لگاتے رہے تو کچھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف ٹویٹس کرتے رہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما منور حسن نے ٹویٹ کیا کہ ہار یا جیت کھیل کا حصہ ہے ہمیں دعا کرنی چاہیے اللہ تعالیٰ پاکستانی ٹیم کو آنے والے میچز میں فتح سے ہمکنار کرے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ میں نے آج میچ میں اچھا ٹیلنٹ دیکھا لیکن بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔عرفان ،وہاب، یاسر ،سہیل اچھا دفاع کرسکتے ہیں اگر انہیں بیٹسمین اچھے رنز بھی دے کر جائیں۔انہوں نے کہایونس خان دیگر میچز کےلیے لازم ہیں۔ شیخ رشید احمد سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ٹویٹ کیا کہ وہی کہانی ایک بار پھر دہرائی گئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے ٹویٹ کیا کرکٹ ایک کھیل ہے اس کو لڑائی کی طرح نا لیا جائے۔ہم سب کو پاکستانی ٹیم سے پیار ہے کھیل کا فیصلہ جو بھی ہو ۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ کیا کہ تین سو رنز بنانا ممکن تھا لیکن کھلاڑیوں نے پریشر میں آکر کھیلالیکن مجھے امید ہے کہ آگے آنے والے میچز میں ہم ضرور کامیاب ہو ں گے۔جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج صدیقی نے ٹویٹ کیا کہ اس عقیدت سے آئوٹ ہوتے ہیں، ہار جانا ثواب ہو جیسے۔
صحافی فہد حسین نے ٹویٹ کیا کہ مصباح نے آخر تک لڑائی کی لیکن اپنی ٹیم ہی انہیں دھوکہ دے گئ. اینکر عاصمہ شیرازی نے ٹویٹ کیا کہ تھرڈ امپائر کا فیصلہ غیر منصفانہ تھا۔ایسا لگ رہاہے بھارت کو فیور دی جارہی ہے۔ صحافی ارشد شریف نے ٹویٹ کیا کہ شاہد آفریدی اب تک کھیلے جانے والے پانچ ورلڈ کپ میں ایک بھی ہاف سنچری مکمل نا کرسکے تو یہ بوم بوم کس بات کے ہیں ۔صحافی شفیع نقی جامی نے ٹویٹ کیا عمر اکمل کے ہاتھ میں کل بھی شاید چھید تھے آج بھی ہیں۔
جہاں ایک طرف میچ ہارنے کے بعد سنجیدہ تنقید ہو رہی تو دوسری طرف کچھ لوگ ہلکے پھلکے موڈ میں بھی ٹویٹ کر رہے تھے، اینکر غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیاکہ پاکستان اس لیے ہار گیا کیونکہ منگل کو گوشت کا ناغہ تھا۔نیوز اینکر رابعہ انعم نے ٹویٹ کیا آج تو پٹاخے اٹھانے کی بھی نوبت نہیں ۔نیوز اینکر منصور علی خان نے ٹویٹ کیا کہ کتنی بار کہا ہے کوئی اور کھیل پروموٹ کرلیا کرلو نہیں پر کرکٹ ہی دیکھنی ہے لوتسی ویکھ لو ہن کرکٹ۔فکشن رائٹر مبشر علی زیدی نے کہا کہ بس چار پانچ وکٹیں اور ہوتیں اور پندرہ بیس اوورز اور مل جاتے تو آج میچ پاکستان نے جیت جانا تھا۔صحافی حسن عبداللہ نے ٹویٹ کیا پاکستانیوں کوئی بات نہیں مختلف ٹی وی اشتہارات میں آپ پاکستانی کھلاڑیوں کو عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ کالم نویس عمار مسعود نے ٹویٹ کیا کہ اتنے دل 14 فروری کو نہیں ٹوٹے جتنے دل 15 فروری کو ٹوٹے ہیں۔بی این این کے رائٹرسمیع چوہدری نے طنزیہ کہا کہ پاکستانی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ منصفانہ بیٹنگ اور اعلیٰ درجہ کی امپائرنگ نے بھی بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ صحافی نذرانہ یوسفزئی نے ٹویٹ کیا کہ میڈیا نے کھیل کو جنگ بنا کر پیش کیا۔
مختلف طبقہ ہایے فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھی بھارت سے میچ ہارنے کا دکھ مناتے رہے اور ٹویٹس کرتے رہے۔پراوڈ خاکی نے ٹویٹ کیا کہ تیسرے امپائر پر اب چوتھا امپایر بیٹھانا ناگزیر ہوگیا ہے تاکہ وہ تیسرے امپائر کے فیصلوں کا جانچ سکے۔انعم جے چیمہ نے ٹویٹ کیا مجھے اب اور سیلفیز کا انتظار ہے جو آسٹریلیا میں لی جائیں گی۔ احمد خان نے ٹویٹ کیا کہ ورلڈ کپ میں انڈیا کو ہرانے تک ادھار بند ہے دوکانداروں نے نئی تختی لگا دی۔زویا خان نے ٹویٹ کیا ان سب کے لیے ایک منٹ کی خاموشی جو اتوار کے روز میچ دیکھنے کی خاطر ساڑھے سات بجے اٹھے میں بھی ساڑھے چھ بجے اٹھ گئی تھی۔عاصم اکرام نے ٹویٹ کیا مصباح کے صبر کو سلام انہوں نے آخر تک جم کر گیم کو اٹھائے رکھا۔مجاہد احمد نے ٹویٹ کیا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم ابھی تک اس دور میں رہ رہے ہیں جب ٹیمیں دو سو پندرہ سکور کرکے جیت جایا کرتی تھیں۔محمد فیاض نے ٹویٹ کیا جو ساری دعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے مانگی تھیں ان کا ثواب دادا دادی کی روح پہنچے ،آمین۔فہد خان نے ٹویٹ کیا کہ کرکٹ ہے تو کھیل لیکن جب پاک بھارت ٹاکرا ہو تو یہ جذبات کی جنگ بن جاتی ہے۔کے عباسی نے ٹویٹ کیا ایک پٹاخوں سے بھرا ڈبہ برائے فروخت ہے۔محمد بلال نے ٹویٹ کیا ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ابھی کونسا ورلڈ کپ ختم ہوگیا ہے کیا پتا سیمی فائنل یا فائنل میںپھر ٹاکرا ہوجائے۔ – See more at: http://blog.jang.com.pk/blog_details.asp?id=10669#sthash.wqbW4ErM.dpuf

Author:

Journalist writes for Turkish Radio & Television Corporation . Photographer specialized in street and landscape photography Twitter @javerias fb: : https://www.facebook.com/OfficialJaverias

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s