Posted in Uncategorized

جہاز کی سیاست

جویریہ صدیق

Twitter @javerias 

جہاز کی سیاست 

بچپن میں کبھی گھر گھر اور کھلونوں سے کھیلنے کا دل نہیں کرتا تو میری دوست جو عمر میں ہم سب بڑی تھی اپنی بلیک جیکٹ اور کالا چشمہ پہن کر Screenshot_20180624-134154_Photo Editorچھوٹی سے بیٹری والی گاڑی پر جھنڈا لگا کر سیاست دان بن جاتئ اور دوسری سفید ڈوپٹہ پہن کر خاتون سیاست دان بن جاتی بھائی کو پانی والی پستول دے کر گن مین بنالیا جاتا پھر فخر سے گلی کے چھوٹے بچوں کو احکامات جاری کرتے اور ہم سب بچے غریب ووٹرز کی طرح جی جی کرتے رہتے ۔نوے کی دہائی میں ایک پجارو دو گن مین کالا چشمہ سفید شلوار قمیض اور سفید ڈوپٹہ آپ کو سیاست دان بنا دیتا تھا 

تاہم دو ہزار اٹھارہ میں سیاست دان بنانے کے لئے بڑے محلات کروڑ روپے اوپر کی بلٹ پروف کاریں ، 15 سے 20 سیکورٹی کی گاڑیاں، گوچی کے مہنگے چشمے اور مفلر ، چینل کے بروچ ، میڈیا کے کیمرے، سوشل میڈیا ٹیم کے ٹویٹس ، پھول پھینکنے اور حق میں نعرے لگانے کے لئے ہائر کے گئے لوگ ، میک آرٹسٹ، ڈی جے اور 3 سے 4 نجی جہاز چاہیے ہوتے ہیں ۔اگر سیاست دان کے پاس اپنا ذاتی جہاز نا بھی ہو تو بھی کوئی فکر نہیں انویسٹر ہے نا۔

جہاز کی سیاست زندہ باد 

Author:

Journalist writes for Turkish Radio & Television Corporation . Photographer specialized in street and landscape photography Twitter @javerias fb: : https://www.facebook.com/OfficialJaverias

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s