Posted in Kitchen gardening, Pakistan, Uncategorized

موسم سرما کی سبزیاں اور گھریلو باغبانی

تحریر جویریہ صدیق

فیس بک پر آپ سب نے وہ ویڈیو تو دیکھی ہو گی جس میں ایک شخص کمال مہارت سے نقلی بند گوبھی بنا رہا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ بہت بار دوکان دار سبزیوں پر رنگوں والے سپرے بھی کررہے ہوتے ہیں جس سے وہ تروتازہ نظر آئیں ۔اکثرہری سبزیوں میں ہرا رنگ کا کیمیکل ڈائی لگایا جاتا ہے دیگر سبزیوں پر چمک کے لئے گاڑی کی پالش والا اسپرے بھی کردیا جاتا ہے۔بہت سے کاشتکار بھی ایک مخصوص کیمکل کا انجیکشن سبزیوں کو لگا دیتے ہیں جس سے سبزیوں کا وزن بڑھ جاتا ہے۔دیکھنے میں یہ سبزیاں بہت تروتازہ لگتی ہیں لیکن اصل میں کیمکل کی وجہ سے زہر آلود ہو جاتی ہیں۔

یہ سب انٹرنیٹ پر دیکھ کر بہت سے لوگ خواہش کرتے ہیں کیوں نا ہم گھر پر کسی جگہ پر سبزیوں اگالیں۔کیمیکل اور سپرے سے پاک سبزیاں خود اگائیں اور مزے سے کھائیں ۔گھر میں سبزیاں لگا کر ہم آرگینک طریقوں سے صحت مند اور کیمیکلز سے پاک غذا کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔تاہم بہت سے لوگ طریقہ کار سے واقف نہیں اس ہی لئے ہم گھر میں سبزیوں کی کاشت کے حوالے سے طریقہ کار شئیر کریں گے تاکہ سب گھر پر آسانی سے سبزیاں اگالیں ۔سب سے پہلے جگہ بیجوں کا انتخاب اور وہ سبزی جو گھر میں شوق سے کھائی جاتی ہو  زمین تیار کی جائے ۔اگر گھر پر لان یا اضافی زمین نہیں تو سبزیاں بڑے گملوں، بوتلوں کے کریٹ، پلاسٹک کے پاٹس میں بھی سبزیاں لگائی جاسکتی ہیں ۔موسم سرما میں ہم مٹر ،پالک ، ٹماٹر،بروکلی، شلجم ، سرسوں، سلاد پتہ ، شملہ مرچ، سپرنگ انین، چقندر، میتھی،لہسن،مولی، کدو، گاجر،آلو،سیلری، پیاز،پودینہ،میتھی،مرچ اور بند گوبھی لگا سکتے ہیں۔اسکے ساتھ ہربز جیسے منٹ،اورگینو،پارسلے،روزمیری اور تھائم گھر میں لگایا جاسکتا ہے۔تمام بیج اور پنیریاں بازار میں اسانی سے دسیتاب ہیں۔

مٹی کی تیاری اگر زمین میں سبزیاں لگانی ہوں تو مٹی کو دس سے بارہ انچ تک نرم کرے اُس میں گوبر کی پرانی کھاد، گلے سڑے پتوں کی کھاد یا گھر میں بنائی ہوئی کچن ویسٹ کھاد کا استعمال کریں،مٹی کی تیاری گملوں اور کریٹس کے لیے بھی ایسے ہی کرنی ہے۔اس کے بعد اگلہ مرحلہ بیج لگانے کا ہے مطلوبہ بیجوں کو تیار کردہ جگہ میں لگا کر پانی دیا جاتاہے ۔

جس جگہ بھی سبزیاں لگائی جائیں وہاں اس بات کا خیال کریں کہ وہاں ہوا کا گزر ہو اور سورج کی روشنی کا گزر 4 سے 5  گھنٹے ضرور ہو۔اگر سبزی زمین کے بجائے کریٹ یا گملے کی کیاری میں لگائی جارہی ہے تواس میں بوری یا کاٹن کا کپڑا بچھائیں ۔اس کے بعد میں تیار شدہ مٹی ڈالیں ۔جس میں کھیت یا نہر کی مٹی ، پرانے پتے اور گوبر کی کھاد وغیرہ شامل ہوتے ہیں ۔اگر اپ ایسی کھاد نہیں بنا سکتے تو نرسری سے تیار کھاداور مٹی خرید لیں ۔ ویسے گھر میں بھی اورگینک کھاد بنانا بہت آسان ہے۔ گھر میں روزمرہ میں بچ جانے والے پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے، بچا ہوا کھانا، پرانے  پتے، چائے کی استعمال شدہ پتی اور جانوروں کا فضلہ گوبر مٹی یا بند باسکٹ میں دباتے جائیں دو سے تین ماہ میں بہترین کھاد تیار ہوجائے گی۔ مٹی میں صرف ایک حصہ کھاد ملائیں۔ اب اس کھاد ملی مٹی میں آپ سبزیاں لگائیں۔

 سبزیاں لگانے کے بعد باقاعدگی سے گوڈی کریں ۔پودوں میں 18 انچ کا فاصلہ موزوں ہے.ان سبزیون کو کیڑوں سے بچانے کے لئے کوئی زہریلا اسپرے استعمال نہیں کیا جایے ، پانی میں ایک چمچ برتن دھونے کا لیکویڈ ، سرکہ اور مرچیں ملا کر پودوں پر سپرے کرتے ہیں کوئی کیڑا بھی پودوں کے نزدیک نہیں آئے گا۔

شروع میں چھوٹے اور کم پودوں کے ساتھ کام کا آغاز کریں۔ایک بعد یاد رکھیں کہ موسم کی سبزیاں موسم میں کھائیں اور بہت چمک دار سبزیاں نا خریدیں ۔کیمیکل والی سبزیاں معدے کی بیماریوں اور کینسر کا باعث ہیں۔

Author:

Journalist writes for Turkish Radio & Television Corporation . Photographer specialized in street and landscape photography Twitter @javerias fb: : https://www.facebook.com/OfficialJaverias

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s