تحریر جویریہ صدیق
پی ٹی ایم پاکستان توڑو مہم
ڈیرہ اسماعیل خان کے کچھ نوجوانوں نے 2014 میں پی ٹی ایم ( جس کا مطلب میرے مطابق پاکستان توڑو موومنٹ ہے) کی بنیاد رکھی اور وی او دیوا کے رپورٹر کے 2016 کے ٹویٹ میں آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان نوجوانوں کے ہاتھ میں جو جھنڈا ہے وہ آزاد پشتونستان کا ہے۔بعد ازاں رپورٹر نے تو اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن تصاویر ہر جگہ وائرل ہوگی۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان تصاویر میں مرکزی قیادت منظور پشتین کررہا ہے جو پشتون تحفظ موومنٹ کا چیرمین ہے۔
یہ ایک چھوٹی سی غیر فعال تنظیم تھی اور اس کے رکن عہدیداروں کی تعداد صرف اتنی تھی کہ انگلیوں پر گن لی جائے ۔پھر کراچی میں ایک خوبرو جوان نقیب اللہ محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا۔یہ خبر منظر عام پر آتی ہی پاکستان کے تمام طبقہ فکر کے لوگ غم و غصے میں ڈوب گئے ۔ہر طرف سے مطالبہ آنے لگا کہ راو انوار کو سزا دو۔یہ وہ ہی راو انوار ہے جس کو پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اپنا بچہ کہہ چکے ہیں ۔جہاں ایک طرف پاکستانی نقیب کے لئے انصاف کی جہدوجہد کررہے تھے دوسری طرف پاکستان توڑو موومنٹ نے سوچا اس معصوم لاش کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال دیا جائے اور اس قتل کو لسانیت ، قومیت اور فرقہ واریت کی رنگ دے دیا جائے ۔اس سب کی آڑ میں آزاد پشتونستان کا کام کیا جائے اور افغانستان بھارت سے اس ضمن مدد لی جائے ۔
کوئی بھی تحریک بنا پیسے کے تو نہیں چل سکتی اور وہ نوجوان جو پہلے میلے کچلے کپڑوں میں سڑکوں پر پھرتے تھے وہ یکدم قیمتی گاڑیوں میں آگئے ۔اب یہ پیسے کہاں سے آرہے تھے اور کیسے آرہے تھے اس پر سوال اٹھنے لگے۔ریاست کا دل اتنا بڑا ہے کہتے رہے ہمارے بچے ہیں یہاں تک کہ پی ٹی ایم کے دو ممبر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر اسبملی پہنچ گئے ۔پی ٹی آئی نے بھئ اتنا بڑا دل دکھادیا اپنے امیدوار کو دستبردار کرالیا کہ یہ ہمارے بچے اسمبلی آسکیں ۔ان سے میں سے ایک فوج کو گالیاں کھلے عام دیتا رہا اور پنجابیوں کو کالا کالا کہتا رہا۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر ریاست پاکستان اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا جن کی بائیو میں پی ٹی ایم لکھا ہوتا لیکن اکاونٹ جلال آباد افغانستان اور کلکتہ انڈیا سے آپریٹ ہورہے ہوتے تھے۔ان اکاونٹس کا ایک ہی مقصد نقلی پشتون بن کر پاکستان اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنا اور جعلی تصاویر شئیر کرکے یہ شور مچانا کہ فوج پشتون عوام پر ظلم کررہی ہے جبکے یہ تصاویر اکثر افغانستان کی نکلتی۔پاکستان کے محب وطن سوشل میڈیا صارفین ان جھوٹے اکاونٹس کا پردہ چاک کرنا شروع ہوگئے ۔

دوسری طرف پاکستان کا نام نہاد لبرل میڈیا این جی اوز والی خواتین اور اینٹی پاکستان نظریہ رکھنے والے صحافی تجزیہ نگار بھی اس تنظیم کا حصہ بن گئے اور ان کے جلسوں میں انکی مخصوص ٹوپی پہن کر پارٹی کارکنان کی طرح شرکت کرنے لگے ۔کچھ اپنی شناخت سے تنگ لبرل بنے کی کوشش میں سوشل میڈیا صارفین بھی ان ریلیوں میں جانے لگے کہ ملک کے خلاف بات کرکے ہمیں بھی کوئی فارن ٹرپ یا فارن فنڈنگ مل جائے ۔
اسکے ساتھ عالمی میڈیا وہ حصہ جو پاکستان مخالف ہے اور بھارت کے قریب ہے وہ بھی پی ٹی ایم کی حمایت میں کود پڑا ۔جس میں وی او دیوا ، وی او اردو ، بی بی سی اردو اور نیویارک ٹائم شامل رہا۔وائس آف امریکہ باقاعدہ فیس بک اور ٹویٹر پر سپانسر کرکے پی ٹی ایم کے رہنماوں کے انٹرویو نشر کرنے لگے۔سب کا مشترکہ یہ ہی پروپیگنڈا کہ پاکستان میں پشتونوں پر ظلم ہورہا ہے۔

ویسے یہ سب لوگ کہاں تھے جب طالبان لوگوں کے گلے کاٹ رہے تھے۔اب جب ضرب عضب اور رد الفساد کے بعد امن ہوگیا ہے تو اپنی گندی سیاست چمکانے کے لئے بلوں سے باہر گئے۔پی ٹی ایم ، غیر ملکی میڈیا اور آزاد پشتونستان کی سازش زیادہ دیر چھپی رہی اور سب کچھ کھل کر سامنے آنے لگا۔
دہشتگردی کی جنگ میں سب نے قربانیاں دی چاہئے فوج ہو عوام ۔پشتونوں سے اس لئے علاقے خالی کروائے گئے کیونکہ انکے ہوتے ہوئے شر پسندوں کے خلاف آپریشن نہیں ہوسکتا تھا۔چیک پوسٹ اس لئے بنائی گئ کہ ہم وطنوں اور غیر ملکیوں میں فرق معلوم ہوسکے کوئی دہشتگرد عوام میں نا گھس جائے ۔وطن کارڈ اس لئے بنایا کہ آپ کی شناخت میں آسانی ہو۔یہ سب آپ کی حفاظت کے لئے کیا گیا۔
اب آزاد پشتونستان کا نعرہ لگانے والے کس طرح پاکستانی پشتون کے حامی ہوسکتے ان کا ایجنڈا نفرت اور تشدد پر مبنی ہے۔یہ اس وقت شروع ہوا جب ملک میں امن ہوچکا ہے اور آپریشن والے علاقوں میں بحالی کا کام شروع ہوچکا ہے۔اس موقعے پر ایسی تحریک بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے۔اسکو سپورٹ کرنے والے 99 فیصد لوگ پاکستان مخالف ہیں ۔ان کا فیس بک ٹویٹر اور تجزیے دیکھ لیں انکا کام صرف پاکستان کو توڑنا ہے۔
ہم 71 میں نہیں تھے لیکن اب سازش سمجھ آگئ ہے کہ پاکستان توڑو مہم اور شیخ مجیب الرحمن کا طریقہ واردات ایک ہے۔پہلے رنگ نسل قومیت کا نعرہ لگا کر نوجوانوں کو ریاست کے خلاف کرو بعد میں الگ ملک کا مطالبہ کردو۔71 میں بھی بہت سے سیاست دان صحافی تجزیہ نگار انکو ناراض بچے کہتے ہوگے عالمی میڈیا انکو سپورٹ کرتا ہوگا اور پاکستان کے خلاف اس کی فوج کے خلاف جھوٹی کہانیاں اس طرح پھیلائی گئی جیسے آج پی ٹی ایم کے سوشل میڈیا اکاونٹس افغانستان عراق یمن کی تصاویر کے پی کے اور وزیرستان کی بنا کر شئیر کرتے ہیں ۔اس ہی پروپیگنڈے نے ہمارے ہم وطنوں کے حوصلے پست کئے ہوگے وہ تذبذب کا شکار ہو کر جنگ ہار گئے ملک ٹوٹ گیا ۔
پر اب 71 کی نہیں 27 فروری 19 کی تاریخ دہرائی جائے گی ۔دشمن کی ہر جنگ کو ناکام بنایا جائے گا چاہیے وہ فضا میں ہو،زمین پر ہو، پانی میں ہو ،میڈیا پر ہو یا سوشل میڈیا پر پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ دشمن کے دانت کھٹے کردے گی۔دشمن نے جنگ کی حکمت عملی تبدیل کرنے کی کوشش کی لیکن یہ انفارمیشن کی جنگ آئی ایس پی آر جیت گیا۔آگے بھی ایسا ہی ہوگا۔
پی ٹی ایم کو غیر ملکی فنڈنگ مل رہی جس میں این ڈی ایس اور راء سرفہرست ہے۔اس میں افغانستان جلال آباد میں بھارتی قونصل خانہ سرفہرست ہے۔یہ تنظیم ریاست کے خلاف عناصر کے ساتھ رابطے میں ہے۔کل وائس آف امریکہ کا انٹرویو میں منظور پشین لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھ رہا تھا اور کہہ رہا تھا ہم اینٹی ٹیررسٹ تنظیم ہیں اور ہم دہشت گردوں اور ان سہولت کاروں کو آشکار کررہے کوئی پوچھے تم کیا سیکورٹی فورسز ہو تم کیا خفیہ ایجنسی ہو جو تمہیں یہ معلومات ہیں اور کیا تم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی نہیں ۔
تم لوگ وہ ہو نقیب اللہ محسود کی لاش کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے گدھ کی نوچتے رہے ۔اس معصوم کے قتل کو اپنے آزاد پشتونستان کے ناپاک ارادے کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہو۔جو چندے کے باکس ان کے جلسوں میں آتے ہیں اس میں اتنے پیسے بھی جمع نہیں ہوجاتے کہ ایپل کے ائیر پوڈ خریدے جاسکیں اس لئے پی ٹی ایم اپنی فنڈنگ کا حساب دیں ۔ افواج پاکستان کے ترجمان کے مطابق 22 مارچ 18 کو این ڈی ایس نے پی ٹی ایم کو پیسے دئے ،اسلام آباد میں پی ٹی ایم کے دھرنے کے لئے راء نے فنڈنگ دی،8 مئی 18 کو انڈین قونصل خانے نے طورخم ریلی کے لئے پیسے دئے۔

جب پی ٹی ایم کے دو بڑے مطالبے مان لئے گئے جن میں مائنز کا ختم کرنا اور چیک پوسٹ ختم کرنا مان لئے گئے تو اب بھی وطن مخالف مہم کیوں ۔جہاں تک بات ہے راو انوار کی تو پی ٹی ایم بلاول اور آصف علی زرداری سے اس حوالے سے سوال کیوں نہیں کرتی۔جنوری 2018 کے دھرنے کے بعد پشتون تحفظ موومنٹ روڈ سے لینڈ کروز پر آگئ متعدد دورے جلسے کئے ایک سال میں یہ نوٹوں کی بارش کیسے ہوئی اس پر یہ تنظیم جواب دہ ہے۔کوئی شخص اس ملک کے آئین سے اوپر نہیں ہے اگر کوئی شخص اس ملک کو توڑنے کی طرف گامزن ہے تو وہ غدار ہے لیکن آج کل کے مصلحت آمیز منافق دانشور انکو سماجی کارکن اور امن کا داعی کہتے ہیں ۔کیونکہ ان کا دین ایمان صرف پیسہ ہے ۔عدم تشدد کی تحریک کا لبادہ اوڑھ کر اصل میں آزاد پشتونستان کی سازش کی جارہی ہے ۔یہاں پر میں آپ سے سوال کرتی ہو آپ ملک کو توڑنے کی سازش کرنے والو کے ساتھ ہیں یا ملک کو جوڑ کر رکھنے والی فوج کے ساتھ ہیں ۔ میں ریاست کو گالی دینے والو کے ساتھ نہیں، میں ریاست کے خلاف کام کرنے والو کے ساتھ نہیں، جو افغانستان اور بھارت کے ساتھ مل کر ہمارے اداروں اور شہیدوں کو گالی میں اسکو امن کا داعی لیڈر نہیں قرار دے سکتی ۔
ہمارے پشتون نمائندے اس وقت اسمبلی میں موجود ہیں اس ملک کا وزیر اعظم وزیر دفاع سب پشتون ہیں وہ ہئ ہمارے نمائندے ہیں پی ٹی ایم ہماری نمائندہ جماعت نہیں ویسے بھی یہ الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹر نہیں یہ جماعت بھی نہیں ایک چھوٹی سی لسانی تنظیم ہے جو صرف نسل پرستی کو فروغ دے کر آزاد پشتونستان کا حصول چاہتی ہے ۔